اسٹاک مارکیٹ میں ٹی پلس ون سیٹلمنٹ سسٹم پر نظر ثانی کا اعلان

image

مہینوں کی تیاری کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں نافذ کیا گیا نیا ادائیگی کا نظام ٹی پلس ون سیٹلمنٹ سسٹم متنازع ہو گیا ہے اور ایس ای سی پی اور اسٹاک ایکسچینج نے اپنے فیصلے پر رجوع کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فروری میں شیئرز کے سودوں کی ایک دن میں سیٹلمنٹ کا یہ نیا نظام نافذ کیا گیا تھا جبکہ اس سے پہلے یہ عمل ٹی پلس ٹو کے تحت دو دن میں مکمل ہوتا تھا۔

ایس ای سی پی نے اسٹاک مارکیٹ کے اسٹیک ہولڈرز کو خط لکھ کر مشاورت اور تجاویز طلب کر لی ہیں۔ خط میں اسٹاک ایکسچینج، سی ڈی سی، نیشنل کلیئرنگ، بروکرز اور میوچل فنڈز کو بھی مخاطب کیا گیا ہے۔

بروکرز ذرائع کے مطابق، ٹی پلس ون سیٹلمنٹ سسٹم کا نفاذ مکمل تیاری کے بغیر ہوا اور ایک دن میں سودوں کی سیٹلمنٹ سے مارکیٹ پر منفی اثر پڑا ہے۔ مزید کہا گیا کہ ایک دن کے اندر شیئرز کی ادائیگی و وصولی کا نظام دیگر رائج ادائیگی کے سسٹمز سے منسلک نہیں ہے۔ایس ای سی پی نے عید کے بعد دو ہفتوں کے اندر ٹی پلس ون سسٹم پر حتمی فیصلہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US