قومی کرکٹر فخر زمان نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فروری میں 50 اوورز کی کرکٹ کھیلنے کے لیے مکمل فٹ نہیں تھے۔
فخر زمان نے کہا میں سو فیصد فٹ نہیں تھا کہ 50 اوورز کی کرکٹ کھیل سکتا۔ عاقب جاوید بلکل درست تھے کہ میں اس وقت فٹ نہیں تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اب نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فٹنس ٹیسٹ کلئیر کرنے کے بعد کھیل رہے ہیں۔
اس موقع پر عبدالرؤف نے بھی ردعمل دیا اور کہا پریشان ہونے کی بات نہیں میں ہمیشہ کھلاڑیوں کے حق میں بولتا رہوں گا۔ ساتھ ہی انہوں نے فخر زمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کوئی بھی چیز آپ سے بڑھ کر نہیں۔
واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف نے پہلے عاقب جاوید پر الزام لگایا تھا کہ فخر زمان کی فٹنس کے حوالے سے وہ جھوٹ بول رہے تھے۔