آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈومور، ٹیکس چوری خاتمے، ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم پر عملدرآمد کی ہدایت

image

آئی ایم ایف نے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹیکس چوری کے خاتمے کیلیے جدید نظام متعارف کرانے اور ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، جس میں محصولات بڑھانے اور ٹیکس نظام کو مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں فیکٹریوں اور دکانوں کی پیداوار اور فروخت کی سخت نگرانی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی جانب سے عدالتوں سے رجوع کرنے کے باعث وصولیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں، جبکہ اس وقت صرف ایک تہائی کاروبار مکمل ڈیٹا فراہم کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس آڈٹس کے ذریعے مخصوص آمدن حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیے جانے کا بھی امکان ہے، جس سے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US