پاکستان سپر لیگ مینجمنٹ نے پی ایس ایل کروانے کی ٹھان لی۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن گیارہ ہوگا ضرور ہوگا، پی ایس ایل مینجمنٹ نے پلانز تیار کرلیے۔ پی ایس ایل سیزن گیارہ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے محفوظ سفری سہولیات کو ممکن بنانے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کھلاڑیوں کا حوصلہ پست نہ کرسکی۔
اسٹیواسمتھ، گلین میکسویل، مارنوس لبوشین سمیت دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی اپنی فرنچائز کو پاکستان آنے کی یقین دہانی کروادی۔
تمام فرنچائزز نے مختلف ائیرلائنز کے ذریعے غیر ملکی کھلاڑیوں کی ٹکٹیں کروانا شروع کردیں۔
سنگاپور ائیرلائن،تھائی ائیرلائن،سری لنکن ائیرلائن،ترکش ائیرلائین کی بزنس کلاس کھلاڑیوں کے لئے بک کرلی گئیں۔ جبکہ ایمریٹس و اتحاد ائیرلائن بھی بیک اپ پلان میں شامل ہے۔
بک کرائی گئی ائیرلائنز میں کسی کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ پی ایس ایل کے لیے تمام ٹیموں کے کھلاڑی 23 مارچ کو لاہور میں اکٹھا ہونا شروع ہوں گے۔