آئی سی سی نے تازہ پلیئرز رینکنگ اپ ڈیٹ جاری کردی۔
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں قومی کرکٹر سلمان علی آغا نے بڑی چھلانگ لگادی، سلمان علی آغا پہلی بار ٹاپ 10 میں آنے کے بعد نویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔
ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بدستور پہلے نمبر پر جبکہ قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلی پوزیشن پر قائم ہیں۔
بنگلا دیش کے کپتان مہدی حسن میراز بولرز رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ 10 میں شامل ہونے کے بعد ساتویں پوزیشن پر آگئے۔
آل راؤنڈرز رینکنگ میں عظمت اللہ عمرزئی بدستور پہلے نمبر پر اور مہدی حسن میراز دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ سلمان علی آغا بھی آل راؤنڈرز میں بھی ٹاپ 10 میں آگئے۔
بولرز رینکنگ میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف ایک ایک درجہ ترقی کے بعد 17ویں اور 19ویں نمبر پر آگئے
قومی ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد چار درجے تنزلی کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے جبکہ ٹی 20 رینکنگ میں مچل سینٹنر کی بڑی چھلانگ لگائی اور 24ویں سے 13ویں نمبر پر پہنچ گئے۔