ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کو بغور مانیٹر کیا جائے گا، مینٹور ویمن کرکٹ ٹیم

image

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ شروع ہوگا تو اس میں کھلاڑیوں کو بغور مانیٹر کیا جائے گا۔

لاہور میں وہاب ریاض نے ویمن کرکٹ ٹیم کے اسکلز کیمپ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ کا مقصد فیلڈنگ اور فٹنس کو بہتر بنانا تھا، فیلڈنگ اور فٹنس میں پہلے سے بہتری دیکھی گئی ہے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ اور فٹنس کے شعبے کو تسلسل کے ساتھ دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، کرکٹرز کو بھی بار بار یہ یاد دلایا جاتا ہے کہ ان کی بڑی اہمیت ہے۔

انھوں نے کہا کہ چھ سات روز کیمپ کے لیے کم ہیں لیکن پھر بھی اس پر سخت محنت کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ ابھی ڈومیسٹک کا ٹورنامنٹ شروع ہوگا تو اس میں کھلاڑیوں کو بغور مانیٹر کیا جائے گا، جو کھلاڑی پول میں شامل ہیں ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US