کرکٹ کی طرح اب اس سال ہونے والے ایف آئی ایچ ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں بھی پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔
ایف آئی ایچ نے ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کر دیا اور پاکستان بھارت انگلینڈ اور ویلز کو پول ڈی میں رکھا گیا ہے۔ پاکستان کوئی 8 سال بعد ورلڈ کپ کے مین راؤنڈز میں کھیلے گا جو اس سال بیلجیم اور نیدرلینڈز میں اگست میں ہوں گے۔ پول اے میں نیدرلینڈز، ارجنٹینا، نیوزی لینڈ اور جاپان کو رکھا گیا ہے جبکہ پول بھی میں بیلجیم دفاعی چیمپین جرمنی فرانس اور ملائیشیا ہے۔ پول سی میں آسٹریلیا، اسپین، آئرلینڈ اور ساؤتھ افریقہ موجود ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت نے سالوں سے ورلڈ کپ کے مقابلے میں آمنا سامنا نہیں کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آسٹریلیا کے ماہر کوچ کالن بیچ کو پاکستان ٹیم کا ورلڈ کپ کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔