عید تعطیلات سے قبل اسٹاک ایکسچینج میں آخری روز کاروبار کا منفی اختتام

image

عید تعطیلات سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آخری روز کاروبار کا منفی اختتام ہوا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگ بڑھتی دیکھ کر سرمایہ کار پھر محتاط ہوگئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کل کی ریکوری کے بعد آج پھر مندی کی لپیٹ میں آ گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوران ٹریڈنگ 3500 سے زائد پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی۔

اسٹاک ایکسچینج 154000 اور 153000 پوائنٹس کی دو حدیں گنوا بیٹھی۔

ہنڈریڈ انڈیکس 1551 پوائنٹس گر کر 152740 پوائنٹس پر بند ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US