سونے کی قیمت میں تاریخ کی دوسری سب سے بڑی کمی

image

سونے کی قیمت میں تاریخ کی دوسری سب سے بڑی کمی واقع ہوگئی۔

ملک بھر میں فی تولہ سونا ایک دن میں 24300 روپے سستا ہو کر فی تولہ پانچ لاکھ روپے کی سطح سے نیچے آگیا۔

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونا 499462 روپے پر آ گیا۔

10 گرام سونے کے بھاؤ 20833 روپے کی کمی سے 428208 روپے ہوگئے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 243 ڈالر سستا ہوکر 4767 ڈالر پر آ گیا۔

آج پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 760 روپے گر کر 7734 روپے ہوگئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US