انرجی سپلائی چین کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آگئی۔
تنزانیہ سے ایل پی جی لیکر ایک اور جہاز پاکستان پہنچ گیا۔
2590 میٹرک ٹن ایل پی جی لیکر ارورا نامی جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوا۔
دس روز میں یہ تیسرا ایل پی جی کا کارگو پاکستان پہنچا ہے۔
کل بھی سعودیہ عرب ینبع بندرگاہ سے 37 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول لیکر ایک جہاز پورٹ قاسم پہنچا تھا۔