حیدرآباد کنگزمین کے کپتان آسٹریلوی کرکٹر مارنوش لبوشین کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا۔
آسٹریلوی کرکٹر مارنوس لبوشین نے بھارتی پروپیگنڈا دفن کردیا۔
مارنوس لبوشین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 11 میں حیدرآباد ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے بے تاب ہوں، حیدرآباد ٹیم کو جوائن کرنے کی جلدی ہے۔
آسٹریلوی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کے فینز آئیں اور ہمیں سپورٹ کریں، انھوں نے مزید کہا کہ "تو ہوجائے ہو جمالو"۔
یاد رہے کہ بھارتی میڈیا آسٹریلوی کرکٹرز کی پی ایس ایل میں شرکت نہ کرنے سے متعلق خبریں نشر کررہا تھا۔