ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن جاوید مغل نے پی سی بی ڈیجیٹل کو خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ پی سی بی این سی اے کو اسپورٹس میڈیسن کا مرکزی حب بنانا چاہتا ہے۔
این سی اے کو ایلیٹ سنٹر اور ریسرچ حب بنانے کا منصوبہ ہے، این سی اے کو کھلاڑیوں کے لیے جدید اور باوقار مرکز بنایا جائے گا، کھلاڑیوں کی فٹنس، ری ہیب اور پرفارمنس مکمل طور پر ڈیٹا کے تحت ہوگی۔
ہر کھلاڑی کی باقاعدہ اسسمنٹ اور مانیٹرنگ ہوگی، انجریز سے بچاؤ کے لیے اسٹینڈرڈ ٹیسٹنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ فاسٹ بولرز کی انجریز کم کرنے کے لیے خصوصی پروگرام تیار کیا جارہا ہے، انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کے لیے فٹنس اور انجری سے بچاؤ کا ماڈیول تیار ہو رہا ہے۔
اسپورٹس میڈیسن اسٹاف کی تربیت کے لیے عالمی ماہرین سے مل کر کام کریں گے، ویمنز کرکٹ میں بھی جدید اسپورٹس سائنس نظام نافذ ہوگا، عالمی معیار کے مطابق اسپورٹس سائنس سسٹم قائم کریں گے۔