گیس آئل لے کر ایک اور جہاز پاکستان پہنچ گیا

image

پورٹ قاسم اتھارٹی کے مطابق گیس آئل لے کر ایک اور جہاز پاکستان پہنچ گیا۔

پورٹ انتظامیہ کے مطابق ایم ٹی خیرپور نامی جہاز آج دوپہر پورٹ قاسم پہنچا۔ جہاز سے 60758 میٹرک ٹن گیس آئل فوٹ کو ٹرمینل پر اتار جارہا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج دو کنٹینر شپس بھی پورٹ قاسم بندرگاہ پہنچے ہیں۔ کنٹینر شپس کو کیو آئی سی ٹی اور کیو ٹی ٹو پر آف لوڈ کیا جارہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US