پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان، سمری وزیراعظم آفس کو ارسال

image

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 49 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ سمری پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بھجوائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کل کریں گے، جس کے بعد نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

ممکنہ اضافے کی صورت میں عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US