عید کے روز بھی کراچی میں ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

image

عید کے پہلے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ایک شخص شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون کے علاقے گلشن بہار پیٹرول پمپ کے قریب کچرا اٹھانے والے ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو روند دیا، جس کے نتیجے میں 45 سالہ عمر شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ملوث ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک میں نہ بیک لائٹس تھیں اور نہ ہی نمبر پلیٹ، جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ادھر گھگھر پھاٹک کے قریب سوزوکی پک اپ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔

دریں اثنا سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US