ومبلڈن ٹینس میں پہلی بار ویڈیو ریویو سسٹم متعارف ہوگا

image

ومبلڈن ٹینس میں پہلی بار ویڈیو ریویو سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس نئے نظام کے تحت کھلاڑیوں کو چیئر امپائر کے مخصوص فیصلوں کو چیلنج کرنے کی اجازت ہوگی جس سے کھیل میں فیصلوں کی شفافیت اور درستگی میں اضافہ متوقع ہے۔

ویڈیو ریویو سہولت سینٹر کورٹ اور کورٹ نمبر ون کے تمام میچز میں دستیاب ہوگی جبکہ دیگر چار شو کورٹس میں سنگل مقابلوں میں ریویو کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

الیکٹرانک لائن کالنگ کے بعد لائن ججز کا کردار ختم کیا جا چکا ہے، تاہم کھلاڑی الیکٹرانک لائن کالنگ کے فیصلوں کو چیلنج نہیں کر سکیں گے۔ کھلاڑی گیند کے ڈبل باؤنس یا ریکیٹ کے جسم سے لگنے جیسے فیصلوں پر ریویو لے سکیں گے، اور ریویو کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

پوائنٹ کے اختتام پر "ہنڈرنس" کی شکایت پر بھی ریویو ممکن ہوگا۔

یو ایس اوپن 2023 اور آسٹریلین اوپن 2025 سے یہ سسٹم پہلے ہی نافذ کیا جا چکا ہے جبکہ اے ٹی پی ٹور میں آئندہ سیزن تک تمام ایونٹس میں ویڈیو ریویو متعارف کرا دیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US