پاکستان سپر لیگ 11 کے لیے جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔
ریزا ہینڈرکس کو ویسٹ انڈیز کے جونسن چارلس کے متبادل کے طور پر سائن کیا گیا ہے جو ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پی ایس ایل سے دستبردار ہو گئے تھے۔ کراچی کنگز نے جانسن چارلس کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کا یہ سیزن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا،جبکہ کراچی کنگز ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 27 مارچ سے کرے گی۔ کراچی کنگز کا پہلا میچ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہوگا۔