مہنگائی نے عید کی خریداری مشکل بنا دی، فروخت میں 40 فیصد کمی

image

آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا ہے کہ کراچی میں اس سال کا عید سیل سیزن ملکی تاریخ کا بدترین ثابت ہوا۔

ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ اس سال عید پر خریداری گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد کم رہی۔ عتیق میر نے کہا کہ فروخت کے لیے گوداموں میں جمع کیے گئے 70 فیصد اسٹاک میں سے زیادہ تر فروخت نہ ہو سکا اور تاجروں نے رواں سال بمشکل 10 ارب روپے کا مال فروخت کیا۔

چیئرمین نے مزید کہا کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کے لیے تہوار کے موقع پر خریداری کو مشکل بنا دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US