امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف فوجی کارروائی مؤخر کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تجارتی اوقات سے قبل ہی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 109 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 94 ڈالر تک آ گئی، تاہم بعد ازاں قیمت میں جزوی بحالی ہوئی اور یہ دوبارہ 97 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 48 گھنٹوں کی مہلت دی تھی اور خبردار کیا تھا کہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں ایرانی پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جائے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کا حالیہ اعلان دراصل آپریشن "ایپک فیوری" کے خاتمے سے متعلق جاری مذاکرات کی پہلی باضابطہ تصدیق ہے جس کے باعث مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کم ہونے پر قیمتوں میں کمی آئی۔