بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی

image

بین الاقوامی مارکیٹ اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں پیر کے روز سونے کی قیمت میں 436 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس سونا 4,250 ڈالر پر آ گیا۔ اس گراوٹ کا فوری اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا۔

پاکستان میں فی تولہ سونا 43,600 روپے سستا ہو کر 447,762 روپے کا ہو گیا جو گزشتہ چار ماہ کی کم ترین سطح ہے۔ اسی تناسب سے 10 گرام سونے کی قیمت میں 37,380 روپے کی کمی کے بعد یہ 383,833 روپے پر آ گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی اور فی تولہ چاندی 8 سو روپے کی کمی کے ساتھ 6,884 روپے کا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں 23 مارچ کے سلسلے میں عام تعطیل ہے اور عید کے تیسرا روز ہونے کے سبب بیشتر مارکیٹیں بند رہیں۔ یاد رہے کہ عید سے ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت 8 ہزار روپے سے زائد کمی کے ساتھ 491,362 روپے تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US