پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تاہم فروخت کے دباؤ کے باعث تیزی کا رجحان محدود رہا۔
کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں 4,450 پوائنٹس کی زبردست تیزی دیکھی گئی جو دوران ٹریڈنگ کم ہو کر تقریباً 1,200 پوائنٹس تک محدود ہو گئی۔
ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس ایک موقع پر 157,442 پوائنٹس کی سطح تک بھی پہنچا جبکہ اختتام پر 1,226 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 153,966 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ادھر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 22 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 280 روپے 25 پیسے میں فروخت ہوا۔