سید طحہ کو کے الیکٹرک کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے جس کی توثیق بورڈ نے کر دی۔سید طحہ نے پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ 2020 سے پی ایس او کے ایم ڈی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ کے الیکٹرک میں نئے سی ای او کے طور پر ان کا تقرر اعلیٰ سطح پر ہونے والی دوسری بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
نئے سی ای او پہلے بھی کے الیکٹرک میں چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ وہ 15 اپریل 2026 سے کے الیکٹرک کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے اور ان کا تقرر قائم مقام سی ای او ادیب احمد کی جگہ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کے الیکٹرک میں چیئرمین بورڈ کی تبدیلی بھی ہوئی تھی جس میں جیرارڈ اسکیلٹن کی جگہ شہریار چشتی کو قائم مقام چیئرمین بورڈ مقرر کیا گیا تھا۔