پیٹرولیم ڈیلرز نے پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

image

ملک بھر میں پیٹرولیم ڈیلرز نے 26 مارچ 2026 سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

پی پی ڈی اے کے چیئرمین عبد السمیع خان کے مطابق ملکی حالات کے پیش نظر فی الحال پیٹرول پمپس بند نہیں کیے جائیں گے اور اس معاملے پر مزید غور کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں ڈیلرز نے مارجن میں اضافے کے لیے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن مارجن پر کام کرنا انتہائی مشکل ہونے کے باعث یہ فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز کی جنرل باڈی اجلاس میں اس معاملے پر مزید اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ آئندہ حکمت عملی کا تعین کیا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US