مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے بعد کراچی پورٹ نے ٹرانسشپمنٹ کارگو ہینڈلنگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھا ہے اور بندرگاہ نے اہم عالمی مقام اختیار کر لیا ہے۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق کراچی پورٹ کے تین ٹرمینلز پر صرف 24 دن میں 8,313 کنٹینرز ہینڈل کیے گئے جو گزشتہ سال پورے سال میں ہینڈل ہونے والے ٹرانسشپمنٹ کارگو کے برابر ہے۔
چیئرمین کے پی ٹی کے مطابق جنگ کے بعد بندرگاہ پر سات جہاز ٹرانسشپمنٹ کارگو لے کر آئے جبکہ گزشتہ سال اس مدت میں صرف پانچ سے چھے جہاز آئے تھے۔