پاکستان نے تیل و گیس کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پہلا ہوریزنٹل ڈرلنگ کنواں مکمل کر لیا ہے۔
ملک کے پہلے ہوریزنٹل تیل کے کنویں سے پیداوار کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔ یہ کنواں سندھ کے ضلع حیدرآباد میں واقع پساکھی فیلڈ کے 13 نمبر کنویں میں بنایا گیا ہے جس سے روزانہ تقریباً 460 بیرل تیل حاصل ہو رہا ہے۔
پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے عموماً ورٹیکل کنویں کھودے جاتے ہیں لیکن ہوریزنٹل ڈرلنگ کے ذریعے پیداوار بڑھانے اور عالمی معیار کے مطابق ڈرلنگ ممکن ہوئی ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق جدید جیو اسٹیرنگ ٹیکنالوجی کے استعمال سے یہ کنواں عالمی معیار کے مطابق بنایا گیا اور یہ ملکی توانائی کے شعبے میں ایک تاریخی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔