اسٹیٹ بینک نے 2 ایکسچینج کمپنیز کے اجازت نامے منسوخ کردیئے

image

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ضوابط کی سنگین خلاف ورزی پر 2 ایکسچینج کمپنیز کے لائسنس منسوخ کردیئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق ضوابطی ہدایات کی سنگین خلاف ورزی پر میسرز ڈریم ایکسچینج (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور میسرز ال راج انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے اجازت نامے/ لائسنس فی الفور منسوخ کردیے گئے ہیں۔

لہٰذا، میسرز ڈریم ایکسچینج (پرائیویٹ) لمیٹڈ بشمول اس کا صدر دفتر اور منسلکہ شاخیں اور میسرز ال راج انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ بشمول اس کا صدر دفتر اور منسلکہ شاخیں زرمبادلہ سے متعلق کاروباری سرگرمیوں میں کسی طور حصہ نہیں لے سکتیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US