پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ، 61 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دوسرے روز بھی کاروبار مثبت زون میں اختتام پذیر ہوا جہاں مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 4600 پوائنٹس تک تیزی دیکھی گئی۔

ہنڈریڈ انڈیکس 4347 پوائنٹس بڑھ کر 158,313 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ میں 154,000، 155,000، 156,000، 157,000 اور 158,000 پوائنٹس کی پانچ اہم حدیں بحال ہو گئی ہیں۔

مارکیٹ میں ٹیکنالوجی، سیمنٹ، آئل اینڈ گیس اور فرٹیلائزر کمپنیوں کے شیئرز میں سب سے زیادہ خریداری دیکھی گئی۔ آج مجموعی طور پر 61 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت تقریباً 34.5 ارب روپے رہی۔

ادھر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 21 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 پیسے سستا ہوکر 280 روپے 25 پیسے پر آ گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US