وفاقی حکومت کا کوٹے کے مطابق پیٹرول الاٹ کرنے کا فیصلہ

image

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے کوٹے کے مطابق الاٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں راشن بندی کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت ایک موبائل ایپ تیار کر رہی ہے جسے صارفین ڈاؤن لوڈ کر کے خود کو رجسٹرڈ کر سکیں گے۔ صارفین اپنی گاڑی کا نمبر اور شناختی کارڈ نمبر درج کریں گے تاکہ انہیں پیٹرول کے لیے مقررہ کوٹہ فراہم کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق حکومت ہر شہری کو اس کی ضرورت اور دستیابی کے مطابق پیٹرول کا کوٹہ الاٹ کرے گی جس سے پیٹرولیم مصنوعات کی منصفانہ تقسیم اور کنٹرول ممکن ہو سکے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US