دو روزہ تیزی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج پھر بڑی مندی کا شکار ہوگئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوران ٹریڈنگ 5500 سے زائد پوائنٹس کی مندی رہی۔
بروکرز کے مطابق مذاکرات کے حوالے سے آنے والی متضاد خبروں پر سرمایہ کار محتاط ہوگئے۔
مارکیٹ 158000، 57 ہزار، 56 ہزار ، 55 ہزار، 54 ہزار اور 53 ہزار پوائنٹس کی 6 حدیں گنوا بیٹھی۔
بروکرز کے مطابق مانیٹری پالیسی کا ہنگامی اجلاس بلانے اور شرح سود بڑھنے کی افواہیں بھی مارکیٹ میں گردش کرتی رہیں۔
ہنڈریڈ انڈیکس 5405 پوائنٹس گر کر 152907 پوائنٹس پر بند ہوا۔
بینکنگ ، فرٹیلائزر ، سیمنٹ اور آئل اینڈ گیس کمپنیز کے شیئرز میں فروخت کا دبائو زیادہ دیکھا گیا۔