مانیٹری پالیسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلائے جانے کے امکان پر اسٹیٹ بینک نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ایک ماہ بعد ہوگا۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ 27 اپریل کو شیڈول ہے۔
آج مالیاتی حلقوں میں ایمرجنسی میٹنگ اور شرح سود بڑھنے کی اطلاعات گردش میں رہیں۔
معاشی ماہرین کے مطابق جنگ اور تیل کی بڑھتی قیمت پالیسی ریٹ میں تبدیلی لا سکتی ہے۔