عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، برینٹ 106 ڈالر فی بیرل پر برقرار

image

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے جہاں برینٹ خام تیل 106 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

عالمی تجارتی اعداد و شمار کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں بھی معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور یہ 93 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب یو اے ای کا مربن خام تیل نمایاں اضافے کے ساتھ 6 فیصد بڑھ کر 112 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US