ریکوڈک مائننگ منصوبے میں سست روی کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا جہاں کاروبار اتار چڑھاؤ کے بعد منفی زون میں بند ہوا۔
بروکرز کے مطابق آئل اینڈ گیس کمپنیز کے شیئرز میں فروخت کا دباؤ نمایاں رہا جس نے مارکیٹ پر منفی اثر ڈالا۔
کاروبار کے دوران مثبت اور منفی رجحانات دیکھنے میں آئے تاہم مجموعی طور پر سرمایہ کار محتاط رہے۔ مارکیٹ ایک موقع پر 750 پوائنٹس تک اوپر گئی لیکن بعد ازاں فروخت کے دباؤ کے باعث 1450 پوائنٹس تک گر گئی۔
کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 1200 پوائنٹس کی کمی کے بعد 151,707 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ 152,000 پوائنٹس کی اہم حد بھی برقرار نہ رکھ سکی۔
دوسری جانب ایرانی توانائی تنصیبات پر ممکنہ امریکی حملوں میں دس دن کی تاخیر کی خبر بھی مارکیٹ میں تیزی نہ لاسکی۔