زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مجموعی حجم 21.73 ارب ڈالر ہو گیا

image

ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے مطابق مجموعی ذخائر 3 کروڑ 18 لاکھ ڈالر بڑھ کر 21 ارب 73 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے اپنے ذخائر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جو 2 ارب 21 کروڑ ڈالر بڑھ کر 16 ارب 37 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے پاس موجود ڈالر ڈپازٹس میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 97 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 36 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US