عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں مزید 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 433 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس اضافے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جہاں پیٹرول 321 روپے 17 پیسے اور ڈیزل 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔