ملک میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، انسولین کی قیمت دگنی سے بھی زیادہ

image

ملک میں مختلف ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث عام شہری اور مریض شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ذیابیطس کے علاج میں استعمال ہونے والی انسولین کی قیمت دگنی سے بھی زیادہ بڑھا دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسولین انجیکشن ڈیوائس کی قیمت 2,200 روپے سے بڑھا کر 4,720 روپے کر دی گئی ہے۔ اسی طرح بدہضمی اور تیزابیت کے علاج کی دوا کی قیمت 530 روپے سے بڑھا کر 620 روپے اور وٹامن بی کی کمی دور کرنے والی دوا کی قیمت 500 روپے سے بڑھا کر 600 روپے کر دی گئی ہے۔

ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی دوا کی قیمت 805 روپے سے بڑھا کر 930 روپے جبکہ وٹامنز اور غذائی سپلیمنٹس کی گولیوں کے پیک کی قیمت 480 روپے سے بڑھا کر 510 روپے کر دی گئی ہے۔ مزید برآں تھائیرائڈ کے مرض کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا کی قیمت 85 روپے سے بڑھا کر 290 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US