عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس کی وجہ جنگ کے شعلوں اور عالمی رسد پر خدشات بتائے جا رہے ہیں۔
ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں مزید 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد امریکی خام تیل فی بیرل 99.49 ڈالر تک پہنچ گیا۔ اسی دوران برینٹ کروڈ آئل کی قیمت بھی ساڑھے 4 فیصد بڑھ کر 112.62 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
ماہرین کے مطابق اس اضافے کا تعلق پیداوار میں کمی اور عالمی سیاسی کشیدگی سے ہے، جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں اور مارکیٹ میں تیل کی طلب و رسد کے توازن پر اثر پڑ رہا ہے۔