اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار، کاروبار کا منفی اختتام

image

عالمی سطح پر جنگی خدشات اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار رہی اور کاروبار کا اختتام بھی منفی زون میں ہوا۔

کاروبار کے دوران مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جہاں ایک موقع پر ہنڈریڈ انڈیکس 7 ہزار سے زائد پوائنٹس تک گر گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 144,656 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک بھی آ گیا۔

شدید دباؤ کے باعث مارکیٹ 151000، 150000، 149000، 148000 اور 147000 پوائنٹس کی اہم حدیں بھی برقرار نہ رکھ سکی۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 4,864 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 146,843 پوائنٹس پر بند ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US