لاہور پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ کیا ہے کہ لاہور قلندرز کے دو کھلاڑیوں نے پی ایس ایل ٹیموں کے لیے سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 28 مارچ کی رات لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور غیر ملکی کھلاڑی سکندر رضا نے منع کرنے کے باوجود چار افراد کو ٹیم ہوٹل کے کمرے میں لے گئے جو سیکیورٹی ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
سیکیورٹی افسران نے اجازت دینے سے انکار کیا تھا اور کہا کہ کسی کھلاڑی یا کوچ کو اپنے کمرے میں کسی کو بلانے کی اجازت نہیں، اگر ملاقات کرنی ہو تو ہوٹل کی لابی میں ہو سکتی ہے۔
مراسلے کے مطابق چار افراد رات ڈیڑھ بجے تک سکندر رضا کے کمرے میں رہے اور ڈی آئی جی محمد فیصل نے پی سی بی کو بتایا کہ یہ واقعہ سیکیورٹی پروٹوکول کی سنگین خلاف ورزی ہے اور بورڈ کو کھلاڑیوں کے خلاف مناسب اقدامات اٹھانے چاہیے۔