پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی نے فاسٹ بالر نسیم شاہ پر سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر دو کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
یہ کارروائی پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کے بعد نسیم شاہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف کیے گئے ایک غیر ذمہ دارانہ ٹویٹ پر عمل میں لائی گئی ہے۔
اگرچہ نسیم شاہ نے اپنے موقف میں کہا تھا کہ ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا، تاہم پی سی بی نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا۔
ڈسپلنری کمیٹی نے نسیم شاہ کے جواب کا جائزہ لینے کے بعد نوٹ کیا کہ کھلاڑی نے واقعے پر معافی مانگی ہے اور اپنے سوشل میڈیا مینیجر کو بھی ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔
تاہم کمیٹی نے قرار دیا کہ چونکہ یہ عمل سینٹرل کنٹریکٹ کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، اس لیے ان پر بھاری جرمانہ عائد کرنا ضروری ہے۔