فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے لیے مارچ 2026 کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے، جبکہ ٹیکس وصولیوں میں نمایاں شارٹ فال کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو مارچ 2026 کے دوران 1367 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف دیا گیا تھا، تاہم موجودہ وصولیوں کی رفتار اس بات کی نشاندہی کر رہی ہے کہ ادارہ مقررہ ہدف حاصل کرنے میں مشکلات سے دوچار ہے۔
اطلاعات کے مطابق مارچ کے اختتام تک 150 سے 200 ارب روپے تک کے شارٹ فال کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے باعث ماہانہ ٹیکس ہدف پورا ہونا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ شارٹ فال برقرار رہا تو نہ صرف ماہانہ بلکہ مجموعی مالی اہداف پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔