پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں ریکوری، مارکیٹ مثبت زون میں بند

image

عالمی کشیدگی میں کمی اور جنگ رکنے کی امید پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد آج نمایاں ریکوری دیکھنے میں آئی اور کاروبار مثبت زون میں بند ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 3300 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ 147000 اور 148000 پوائنٹس کی حدیں دوبارہ بحال ہو گئیں۔ تاہم 149000 اور 150000 پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں عبور کرنے کے باوجود برقرار نہ رہ سکیں۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 1900 پوائنٹس کے اضافے سے 148743 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں بینکنگ، فرٹیلائزرز، سیمنٹ، آئل اور ٹیکنالوجی سیکٹرز کے شیئرز میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US