لاہور قلندرز نے کپتان شاہین شاہ آفریدی پر 28 مارچ کو ہوٹل میں سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر دس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔
لاہور قلندرز مینجمنٹ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اندرونی تحقیقات کے بعد فیصلہ کیا کہ نظم و ضبط برقرار رکھنے اور ٹیم کی ذمہ داری کے تحت جرمانہ عائد کیا جائے۔
مینجمنٹ نے واضح کیا کہ اس واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور عوامی سطح پر غیر ضروری توجہ حاصل ہوئی، جس سے پی ایس ایل اور ٹیم کی ساکھ متاثر ہو سکتی تھی۔
فرنچائز نے سیکیورٹی اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا کردار ٹیم کے لیے نہایت اہم ہے۔ لاہور قلندرز نے اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ کرنے سے بھی اجتناب کیا ہے۔
واضح رہے کہ رہے کہ گزشتہ دنوں سکندر رضا کے مہمانوں کو شاہین آفریدی سیکیورٹی کے منع کرنے کے باوجود پلیئرز روم میں لے گئے تھے۔