پی سی بی کی کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تمام سنٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے وارننگ جاری کی ہے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو بتایا گیا ہے کہ کسی بھی متنازع پوسٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے پہلے پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے اجازت لینا لازمی ہے۔

پی سی بی نے کھلاڑیوں کے مینجرز کو بھی سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی یاددہانی کروائی اور انہیں احتیاط کے ساتھ پلیئرز کے اکاؤنٹس کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ذرائع کے مطابق متنازع پوسٹ کرنے والے کھلاڑی کم از کم ایک کروڑ روپے جرمانے ہو سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US