قومی کرکٹر نسیم شاہ نے اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔ نسیم شاہ نے کہا کہ حالیہ پوسٹ میں مینجمنٹ ٹیم نے شیئر کی تھی اور یہ میرے ذاتی خیالات کی عکاسی نہیں کرتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور آئندہ ایسے حالات سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کر لیے ہیں۔
نسیم شاہ نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پوسٹ سے متاثر ہوئے، ان سے وہ دلی معافی چاہتے ہیں۔