انویسٹمنٹ اور سکیورٹیز ایڈوائزرز کے لیے موفاپ کی رکنیت لازمی قرار

image

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے تمام انویسٹمنٹ ایڈوائزرز اور سکیورٹیز ایڈوائزرز کے لیے میوچل فنڈز ایسوسی ایشن (موفاپ) کی ممبرشپ لازمی قرار دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام میوچل فنڈ اور پنشن فنڈ ڈسٹری بیوٹرز بھی موفاپ کے ممبر بنیں گے۔

ایس ای سی پی نے کہا کہ موفاپ بطور سیلف ریگولیٹری آرگنائزیشن انڈسٹری میں پیشہ ورانہ معیارات قائم کرنے اور ممبران کے قوائد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا ذمہ دار ہے۔ اس اقدام سے مارکیٹ میں مس سیلنگ کا خاتمہ اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US