ایل پی جی 78 روپے 28 پیسے مہنگی، فی کلو 304 روپے 12 پیسے کی ہوگئی

image

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 78 روپے 28 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 225 روپے 84 پیسے سے بڑھ کر 304 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

اس فیصلے کے نتیجے میں گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہو جائے گا، جو پہلے سے مہنگائی کے شکار شہریوں کے لیے مزید مالی بوجھ کا باعث بنے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US