پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 155,511 پوائنٹس پر بند

image

خطے میں امن کی کوششوں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا۔

کاروباری دن کے دوران مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں ایک موقع پر 8500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تیزی کے باعث مارکیٹ میں ایک گھنٹے کے لیے ٹریڈنگ بھی عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 6768 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 155,511 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس دوران مارکیٹ میں 149000 سے 155000 پوائنٹس تک کی 7 حدیں بحال ہوئیں جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US