کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور ڈیری فارمرز کے درمیان مذاکرات کے انعقاد کے بعد دودھ کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔
کراچی میں دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق نئی قیمت 240 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیری فارمرز کے لیے دودھ کی قیمت 215 روپے فی لیٹر اور ہول سیلرز کے لیے 225 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔