کراچی سے بلوچستان تک نئے ڈیپ سی پورٹس، پاکستان میری ٹائم انرجی سٹی کے قیام کا اعلان

image

وفاقی وزیر محمد جنید انوار چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں نئے ڈیپ سی پورٹس کے مقامات کی نشاندہی کے لیے اجلاس منعقد کیا گیا ہے جبکہ پاکستان میری ٹائم انرجی سٹی کے قیام کا بھی منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔

جنید انوار چوہدری کے مطابق انرجی سٹی میں تیل، ایل این جی اور ایل پی جی ذخیرہ کرنے کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی اور عالمی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی منصوبے کا مقصد پاکستان کو علاقائی انرجی لاجسٹکس مرکز بنانا اور ملکی ضروریات کو ترجیح دینا ہے جبکہ عالمی توانائی کے تقاضے بھی پورے کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ چھوٹے انرجی یونٹس بڑی بندرگاہوں کی معاونت کے لیے قائم کیے جائیں گے اور منصوبے پر صوبائی حکومتوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔ ساحلی پٹی پر 3 سے 4 نئی بندرگاہوں کی فیزیبلٹی رپورٹ آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان نے علاقائی کشیدگی کے باوجود ٹرانس شپمنٹ میں اپنی صلاحیت ثابت کی ہے اور سو سالہ وژن کے تحت بحری شعبے میں طویل المدتی منصوبہ بندی جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US