وزیرستان میں توانائی کے شعبے میں بڑی پیش رفت، تیل و گیس کے ذخائر دریافت

image

تیل و گیس کے شعبے میں بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ ماری انرجیز نے خیبر پختونخوا کے وزیرستان میں واقع دو کنووں سے ریکارڈ پیدوار کا آغاز کر دیا ہے۔

اسپن وارم کنویں سے روزانہ 4 کروڑ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس کی پیداوار شروع ہو گئی ہے جبکہ 200 بیرل خام تیل بھی پیدا ہونے لگا ہے۔ اسی طرح لاک ہارٹ فارمیشن میں شیوا کنویں سے بھی تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جس سے دونوں کنووں سے روزانہ دس کروڑ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 800 بیرل خام تیل کی پیداوار ہو رہی ہے۔

ماری انرجیز کے مطابق کمپنی کے 55 فیصد اور او جی ڈی سی ایل کے 35 فیصد شیئرز ہیں، اور اس سلسلے میں وزارت پیٹرولیم اور دیگر شیئر ہولڈرز کو بھی خط کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US